مہر خبررساں ایجنسی نے نجی ٹی وی جی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے مابین مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے۔ فریقین کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات کا دور 18 فروری کو ہوگا جس میں طالبان کا وفد شرکت کرے گا۔ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ مذاکرات کیلئے پاکستان آنے والا افغان طالبان کا وفد وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہوگا۔
News ID 1888096
آپ کا تبصرہ